رامبن:جموں و کشمیر کے ضلع رامبن قصبہ میں داخلی گیٹ کے تعمیری کام کے دوران اچانک سے شٹرنگ گرنے سے دو افراد معمولی طور سے زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جنہیں بعد میں ابتدائی علاج و معالجہ کے بعد ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔ Under Construction Gate collapses
واضح رہے کہ مونسپل کمیٹی رامبن نے 10 لاکھ کی لاگت سے تعمیر ہونے والا اس گیٹ کو محکمہ تعمیرات عامہ کو دیا تھا۔ ٹینڈرز کے بعد مقامی ٹھیکیدار اس کام کو انجام دے رہا تھا تاہم محکمہ کے انجینئر کی نگرانی کے بغیر ہی ٹھیکدار اس پر کام کر رہا تھا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہ ہوا ہے۔