ایڈیشنل ایس پی رامبن سنجے پرہار کے مطابق 12 اپریل کو پرویز احمد ملک ساکنہ کراوہ بانہال نے مقامی پولیس تھانہ میں گزشتہ درمیان شب گھر سے قیمتی برتن چرا لینے کی اطلاع دی تھی۔
بانہال میں دو چور گرفتار - حوالات میں
جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں ڈسٹرکٹ پولیس نے دو نقب زنوں کو گرفتار کرکے مسروقہ مال برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بانہال میں دو چور گرفتار
پولیس نے ایک ٹیم زیر نگرانی ایس ایچ او بانہال تشکیل دیکر مشکوک افراد سے پوچھ گچھ شروع کر کے آج دو چور احسان الحق اور غلام نبی کو گرفتار کر کے چورائے گئے قیمتی برتن برآمد کر لیے ہیں۔
ان کے خلاف آئی پی سی تھانہ پولیس بانہال میں مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق یہ پیشہ وارانہ چور ہیں آنے والے دنوں تھانہ حدودِ میں دیگر چوریوں کی برآمدگی ہوسکتی ہے ۔
Last Updated : Apr 24, 2020, 1:37 PM IST