رامبن:پہاڑی ضلع رام بن کے کرول علاقے میں اُس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب امرتسر، پنجاب سے تعلق رکھنے والے دو افراد دریائے چناب میں غرقاب TwoPersons Drowned in Chenab ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق ایک گاڑی، جس میں چار افراد سوار تھے، میں سے دو افراد گاڑی سے اتر کر عکس بندی کرنے لگے، اس دوران مبینہ طور ایک شخص کا پائوں پھسل گیا اور وہ دریا میں ڈوب گیا، جبکہ دوسرا شخص اسے بچانے کے لیے دریا میں کود گیا جبکہ دریا کا تیز بہائو Punjab Residents Drowned in Chenab دونوں کو بہا لے گیا۔