رامبن:جموں وکشمیر پولیس نے ضلع رام بن کے بانہال علاقے میں کشمیر سے پنجاب کی طرف جانے والی ایک نجی گاڑی سے تین سو کروڑ روپیہ مالیت کی 30 کلو منشیات کوکین برآمد کی ہے۔ اس دوران پولیس نے گاڑی میں سوار دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایس ایس پی رامبن موہتا شرما نے اس حوالے سے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب سرینگر جموں شاہراہ پر ریلوے چوک بانہال کے نزدیک جموں وکشمیر پولیس کے اہلکاروں نے ایک نجی گاڑی کو روک کر اس کی تلاشی لی۔ انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران گاڑی سے 30کلو کوکین جیسا مادہ برآمد کیا گیا اور اس کی مالیت تقریباً تین سو کروڑ روپئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گاڑی میں سوار دو افراد کو پولیس نے ایس ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت گرفتار کیا ہے اور اس کیس کی تفتیش پولیس کے سینیئر آفیسران کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابھی ایسا لگ رہا ہے کہ منشیات سرحد پار سے اسمگل کیے گئے ہے اور اس کیس میں ٹریر انگل بھی نظر آرہا ہے، جس کی وجہ سے پولیس اس کیس کی باریک بینی سے تحقیقاتکر رہی ہے اور اس ضمن میں مزید گرفتاریاں متوقع ہے۔