اردو

urdu

رامبن: بینک کے مزید دو ملازم کورونا مثبت

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں تین روز قبل قصبہ بانہال میں قائم جموں کشمیر مین بینک شاخ میں ایک ملازم کورونا مثبت آنے کے بعد بینک کی شاخ میں تعینات مزید دو ملازم کے کووڈ ٹیسٹ مثبت پائے گئے ہیں۔

By

Published : Jun 17, 2020, 11:00 PM IST

Published : Jun 17, 2020, 11:00 PM IST

بنک کے مذید دو ملازم کورونا مثبت
بنک کے مذید دو ملازم کورونا مثبت

ٹیسٹ رپورٹ کے آنے کے بعد میونسپل قصبہ کے وارڈ نمبر سات رلو محلہ اور وارڈ نمبر دو کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے، جبکہ عملے کے دوسرے فرد کا تعلق چمواس کے گاؤں حالہ سے تعلق ہونے کے باعث اس گاؤں کو بھی ریڈ زون میں شامل کر دیا گیا ہے- بینک عملے کا ایک فرد وارڈ نمبر 7 میں کرایہ کے کمرے میں رہائش پزیر ہے- اس مکان میں رہائش پزیر تیس کے قریب افراد کو سرکاری قرنطینہ پر رکھ کر ان کے نمونے لیے جائیں گے-

بنک کے مذید دو ملازم کورونا مثبت

ضلع مجسٹریٹ رامبن ناظم زئی خان کی طرف سے اجراء کئے گئے ایک حکم نامہ کے تحت قصبہ کے دو واڑوں کے ریڈ زون قرار دے کر اس کے نزدیکی وارڈز کو بفر زون قرار دیا گیا ہے- ان علاقوں میں آنے اور جانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے اور بانہال قصبہ میں سخت ترین لاک جاری کر دیا ہے۔ تمام کاروباری، دوکانوں کو تاحکم ثانی بند رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

واضح رہے تین روز قبل بنک برانچ کے ایک ملازم کا کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد بنک کو سیل کر کے بنک میں تعینات تمام ملازمین کو قرنطینہ پر رکھ کر ان کے نمونے ٹیسٹ کے لئے لیے گئے تھے۔ اس طرح ضلع میں مثبت مریضوں کی تعداد 201 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 83 صحت یاب ہوکر گھر چلے کئے ہیں جبکہ 118 ضلع کے مختلف کووڈ-19 ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details