ضلع رام بن کے میترہ علاقے میں اس وقت کہرام مچ گیا جب ایک ایل پی جی گیس سلینڈر پھٹنے سے دو کمسن بچوں کی موت واقع ہو گئی۔
ضلع رام میں کے راج گڑھ سے تعلق رکھنے والا ایک خاندان میترہ علاقے میں ایک کرائے کے مکان میں رہائش پزیر ہیں، جمعہ کی دوپہر مبینہ طور ایل پی جی گیس سلینڈر پھٹنے سے مکان میں موجود ستیا دیوی اور اسکے تین معصوم بچے بری طرح جھلس گئے۔
مقامی باشندوں کے مطابق انہوں نے دھماکے کی آواز اور مکان سے دھواں نکلتے دیکھ فوری طور بچائو کارروائی شروع کی۔
عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے زخمی ہوئے چاروں افراد خانہ کو ضلع اسپتال رام بن منتقل کر دیا جہاں علاج کے دوران دو معصوم بچوں کی موت واقع ہو گئی۔