پولیس کے مطابق دو موٹر سائیکل سوار پی بی 35 جے 5618 سرینگر سے جموں کی طرف جا رہا تھا اور موٹر سائیکل نمبر جے کے 13 سی 2392 رامبن سے چھٹگلی کے طرف جا رہا تھا۔ دونوں رامبن کے نزدیک مہیاڑ کے مقام پر سڑک پار کر رہے تھے۔ تبھی اچانک پتھر کھسکنے سے دونوں زخمی ہو گئے۔
پولیس اور مقامی رضاکاروں نے دونوں کو بچاؤ مہم شروع کر کے ضلع ہسپتال رامبن منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی علاج کے بعد گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں ریفر کر دیا۔