پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یو ٹی نائب صدر نے ضلع رامبن میں ذونل ایجوکیشن افسر کی چار خالی اسامیوں اور تیس سے زیادہ پرنسپل ہائر سیکنڈری اسکول اور ہیڈ ماسٹرز کی خالی اسامیوں پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ضلع رامبن کے تعلیمی زون کھڑی اور اکھڑال میں اچانک انچارچ زونل ایجوکیشن افیسران کی موت کی وجہ سے پہلے ہی اساتذہ حضرات غمزدہ ہیں۔ اس کے باوجود بھی ان تعلیمی زون میں پچھلے دو مہینوں سے کسی بھی افسر کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔جسکی وجہ سے ان تعلیمی زونز کے اساتذہ پریشانیوں سے دو چار ہیں۔اور ان کی تنخواہ دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے پریشانیوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔
انہوں نے ایل جی انتظامیہ بشمول کمشنر سیکٹر اسکول ایجوکیشن سے گزارش کئ کہ وہ جلد سے جلد ان تمام تعلیمی زونز میں زونل ایجوکیشن افسران کے خالی پڑی اسامیوں کو پر کریں تاکہ اساتزہ صاحبان اور بچوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ نہ ہوں۔
اسکے ساتھ ساتھ انہوں نے ہیڈ ماسٹرز 'زونل ایجوکیشن اور پرنسپل صاحبان کی خالی اسامیوں کو پر کرنے کے لئے جلد سے جلد ڈی پی سی کی مانگ کی ۔چونکہ خالی اسامیوں کی پر نہ ہونے کی اصلی وجہ بھی یہی بتایا۔