جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈوڈہ کشتواڑ رامبن رینج، ڈاکٹر سنیل گپتا معروف نیورولوجسٹ، ڈاکٹر سشیل رازدان اور ماہر امراض ڈاکٹروں کی ٹیم کے ذریعہ مریضوں کو خصوصی علاج کی سہولت فراہم کرنے کے لیے سوک ایکشن پروگرام کے تحت کہوباغ رامبن میں دو روزہ مفت میڈیکل چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے دوران، ڈپٹی کمشنر رامبن مسرت الاسلام، ایس ایس پی رامبن موہت شرما، اے ڈی سی ہربنس شرما، ایڈیشنل ایس پی رامبن رجنی شرما اور دیگر سینیئر افسران نے نیورولوجسٹ ڈاکٹر سشیل رازدان، معروف گائناکالوجسٹ ڈاکٹر رجنی رازدان، ڈاکٹر ستویر سنگھ اور ڈاکٹر مدثر کا پرجوش استقبال کیا۔ Two day free medical camp organized by the J&K Police
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عظیم الشان میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر تعریف کی جس سے مریضوں کے علاج معالجے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ 'ہر کسی کے لیے بڑے شہروں میں ماہر ڈاکٹروں تک پہنچنا ممکن نہیں ہے، جس کے لیے پولیس اور ضلع انتظامیہ نے پہاڑی ضلع رامبن کے لوگوں کے لیے ملٹی اسپشلیسٹ اسپتال جموں کے ڈاکٹرز کے اشتراک سے مفت میڈیکل کیمپ لگائے ہیں، لوگوں سے استفادہ کرنے کی درخواست کر رہا ہوں۔'