رامبن میں دور دراز پہاڑی علاقوں سے تعلق رکھنے والے مسافروں سے من مرضی کرایہ وصول کیا جارہا ہے۔
ضلع میں کرول تا کومیت رابطہ سڑک پر لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کرکے انصاف کی مانگ کی ہے۔ لیکن انتظامیہ کی جانب سے من مانی برتنے والے ان ڈرائیوروں پر کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔
رامبن:مسافروں سے من مرضی کرایہ وصول 10 کلو میٹر فاصلہ طے کرنے کے لئے 100 سے 150 روپے کرایہ وصول کیا جا رہا ہے۔ جب کہ ان نجی گاڑیوں میں مسافروں کو بھیڑ بکریوں کی طرح لے جایا جاتا ہے۔
جبکہ کورونا سے معاشی طور پر لوگ پریشان ہے۔ ان حالات میں بھی ضلع رام بن میں مسافروں سے من مرضی سے کرایہ وصول کرنا ان ڈرائیوروں کا معمول بن چکا ہے۔
لیکن انتظامیہ اور خصوصی طور ٹرانسپورٹ محکمہ کی طرف سے عوامی شکایات کو ٹھنڈے بستے میں ڈال دیا جاتا ہے۔ اور ان ڈرائیوروں کو عوام کو لوٹنے کے لئے بے لگام چھوڑ دیا گیا ہے۔
قابل افسوس بات یہ ہے کہ کچھ اشخاص کا ماننا ہے کہ جو بھی شخص ان ڈرائیوروں کی اس من مانی کے خلاف آواز اٹھاتا ہے تو اسے یہ ڈرائیور اپنی گاڑی میں دوبارہ نہیں بٹھاتے ہیں۔
لوگوں نے انتظامیہ اور خصوصی طور ٹرانسپورٹ محکمہ کے اعلی عہدیداران سے ایک بار پھر سے اپیل کی ہے کہ مناسب کرایہ متعین کیا جائے۔