وادی کشمیر کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی 270 کلو میٹر طویل سری نگر- جموں قومی شاہراہ جمعرات کو ایک روز بعد ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے کھول دی گئی۔
بتادیں کہ یہ قومی شاہراہ ضروری مرمت کے پیش نظر ہر بدھ کو ٹریفک کی آوا جاہی کے لئے بند رہتی ہے۔
ایک ٹریفک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ کشمیر قومی شاہراہ پر جمعرات کو ٹریفک بحال کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ پر جمعرات کو چھوٹی گاڑیاں سری نگر سے جموں اور جموں سے بھی سری نگر روانہ ہوں گی تاہم بڑی اور فوجی گاڑیوں کو سری نگر سے جموں روانہ ہونے کی اجازت ہوگی۔
ادھر وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- لیہہ شاہراہ یک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے کھلی ہے اور جمعرات کے روز گاڑیوں کو سری نگر سے لیہہ روانہ ہونے کی اجازت تھی۔