رام بن: سرینگر جموں شاہراہ پر پیر کی صبح مٹی کے تودے گر آنے کے سبب شاہراہ کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دیا گیا تھا۔ مسلسل پانچ گھنٹوں تک ٹریفک بند رہنے کے بعد دوپہر کو ٹریفک بحال کر دیا گیا۔Traffic Restored on Srinagar Jammu National Highwayحکام نے بتایا کہ وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی 270کلو میٹر طویل سرینگر- جموں قومی شاہراہ ضلع رام بن کے مہاڑ علاقے میں چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے قریب 5گھنٹوں تک بند رہنے کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بحال کردی گئی ہے۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ رام بن کے مہیاڑ اور کیفٹریہ موڑ کے مقام پر چٹانیں کھسک آنے اور مٹی کے تودے گر آئے تھے جس کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حرکت مکمل طو رپر بند ہو گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ کے دونوں طرف چھوٹی بڑی، مسافر اور مال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی تھی، وہیں انتظامیہ کی جانب سے شاہراہ کو بحال کرنے کے لیے مشینری اور عملہ کو کام پر لگا دیا گیا اور دوپہر قریب دو بجے شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا۔