سرینگر:وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر – جموں قومی شاہراہ پر ہفتے کی صبح ٹریفک کی نقل و حمل بحال ہوگئی۔
ادھر وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر – لیہہ شاہراہ پر بھی ٹریفک کی نقل و حمل بحال ہوئی ہے۔
بتادیں کہ سرینگر – جموں قومی شاہراہ کو جمعہ کے روز رامبن علاقے میں مٹی کے تودے اور چٹانیں کھسک آنے کے پیش نظر بند کر دیا گیا تھا۔
ٹریفک پولیس حکام نے ہفتے کے روز کہا کہ سرینگر – جموں قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بحال کر دیا گیا ہے تاہم دلواس اور ناشری پر پھسلن کی وجہ سے گاڑیوں کے چلنے کی رفتار سست ہے۔انہوں نے لوگوں سے لین ڈسپلین کے مطابق چلنے کی تاکید کی۔ان کا کہنا تھا کہ سرینگر – لیہہ شاہراہ پر بھی ٹریفک بحال کر دیا گیا۔