سرینگر - جموں قومی شاہراہ موسم کی خرابی، مٹی کے تودے گر آنے اور چٹانیں کھسکنے کے سبب آئے روز ٹریفک کے لیے بند رہتی ہے۔ تاہم رام بن کے مقام پر پل منہدم ہونے سے شاہراہ کے دونوں طرف مال بردار اور مسافر گاڑیاں درماندہ ہیں۔
اس صورتحال کے پیش نظر بیکن نے اس مقام پر متبادل رابطہ کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر 120 فٹ لمبے جھولا پل کی تعمیر شروع کی۔
سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر جلد ٹریفک بحال ہونے کی امید پل کی تعمیر اور سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل جلد بحال کرنے کے لیے متعلقہ ایجنسیوں کی مدد کے لیے مختلف کپمنیوں کے علاوہ فوج بھی آگے آئی ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے افسران نے کہا کہ پل کی تعمیر تین دن میں مکمل کر لی جائے گی۔
وادی کشمیر کے لیے شہہ رگ کی حیثیت رکھنے والی اس شاہراہ پر زیاہ دیر ٹریفک معطل رہنے کے سبب وادی میں اشیاء ضروریہ کی قلت کا اندیشہ رہتا ہے۔