رامبن:جموں سرینگر قومی شاہراہ پر آج بھی ٹریفک جام بدستور جاری ہے۔ رامبن اور بانہال کے مختلف مقامات پر ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے مسافروں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وہیں کچھ مسافروں نے نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ رامبن سے بنیہال کا سفر صرف دو گھنٹے کا ہے جب کہ آج ٹریفک جام میں اس سفر کو طے کرنے میں پانچ سے چھ گھنٹے لگتے ہیں جس سے انہیں کافی مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔ وہیں اسکولی بچوں کو بھی اس ٹریفک جام سے کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور طلبا ٹائم پر اسکول پہنچنے سے قاصر ہیں۔
اس حوالے سے جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ٹریفک حکام سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ اوور ٹیکنگ کی وجہ سے شاہراہ پر ٹریفک جام لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمے شاہراہ پر ٹریفک جام کو ہٹانے کے لیے کوشش کر رہا ہے اور اس سلسلے میں مسافروں کو حکام کے ساتھ دینا چاہیے۔ ٹریفک حکام نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ جب بھی وہ سرینگر جموں قومی شاہراہ پر سفر کرت تو سب سے پہلے کنٹرول روم سے رابطہ کریں اور سڑک کی صورتحال میں دریافت کریں۔