اردو

urdu

ETV Bharat / state

Jammu-Srinagar National Highway جموں سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد و رفت جاری

رامبن اور بانہال سیکٹر میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے زمینی تودے اور چٹانیں کھسکنے کی وجہ سے شاہراہ مکمل طور بند ہو گی تھی، جس کی وجہ سے مال بردار اور مسافروں بردار گاڑیاں دونوں طرف رکی ہوئی تھیں۔

قومی شاہراہ
قومی شاہراہ

By

Published : Jan 31, 2023, 10:47 PM IST

قومی شاہراہ

گزشتہ تین روز سے جموں سرینگر قومی شاہراہ بند رہنے کے بعد اب شاہراہ کو یک طرفہ آمدورفت کے لیے آج شام سے کھول دیا گیا ہے۔ رامبن اور بانہال سیکٹر میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے زمینی تودے اور چٹانیں کھسکنے کی وجہ سے شاہراہ مکمل طور بند ہو گی تھی، جس کی وجہ سے مال بردار اور مسافروں بردار گاڑیاں دونوں طرف رکی ہوئی تھیں۔ آج موسم کے سازگار ہونے کے بعد تعمیراتی کمپنیوں نے بھاری میشنوں سے شاہراہ پر گری چٹانیں ہٹا کر شام پانچ بجے سے شاہراہ کو آمد رفت کےلیے بحال کر دیاگیا،اور دونوں اطراف کھڑی درماندہ گاڑیاں کو چلنے کی اجازت دے دی گی۔

ایس پی ٹریفک رامبن کے مطابق شاہراہ پر درماندہ گاڑیوں کو ہی چلنے کی اجازت ہے۔ شاہراہ پر سفر کرنے والے مسافروں کو سفر کرنے پہلے ٹریفک کنٹرول روم سے رابطہ کرنے بعد ہی سفر کرنے کی صلاح دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ 270 کلومیٹر لمبی قومی شاہراہ کو فورلین میں تبدیل کیا جارہا ہے۔ گزشتہ چار سالوں سے رامبن اور بانہال کے درمیان موسم خراب ہوتے ہی شاہراہ بند ہو جاتی ہے، چونکہ شاہراہ پر تعمیراتی کمپنیوں نے غیر منظم طریقہ سے کٹائی کی ہے۔

مزید پڑھیں:Jammu-Srinagar National Highway Closed جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت بند

ABOUT THE AUTHOR

...view details