اردو

urdu

ETV Bharat / state

رام بن: پوگل پرستان علاقے میں واقع مالنسر جھیل محکمہ سیاحت کی نظروں سے اوجھل - بجلی اور سڑک

جموں و کشمیر میں سیاحتی شعبے کو فروغ دینے کے لیے ایل جی انتظامیہ کی جانب سے بلند و بانگ دعوے کیے جا رہے ہیں۔ تاہم یونین ٹیریٹری میں مختلف علاقے آج بھی قدرتی خوبصورتی سے مالا مال ہونے کے باوجود محکمہ سیاحت کی نظروں سے اوجھل ہیں۔

رام بن: پوگل پرستان علاقے میں واقع مالنسر جھیل محکمہ سیاحت کی نظروں سے اوجھل
رام بن: پوگل پرستان علاقے میں واقع مالنسر جھیل محکمہ سیاحت کی نظروں سے اوجھل

By

Published : Aug 9, 2021, 2:03 PM IST

پہاڑی ضلع رام بن کے پوگل پرستان علاقے میں سرسبز پہاڑوں کے دامن میں واقع مالنسر جھیل سے لطف اندوز ہونے کے لیے مقامی و غیر مقامی سیاح یہاں کا رخ کرتے ہیں تاہم مقامی باشندوں کے مطابق علاقے میں بنیادی ضرورتوں کے فقدان کے باعث سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے سبب علاقہ قدرتی حسن سے مالامال ہونے کے باوجود سیاحتی نقشے پر ابھر کر سامنے نہ آ سکا۔

رام بن: پوگل پرستان علاقے میں واقع مالنسر جھیل محکمہ سیاحت کی نظروں سے اوجھل

مقامی باشندوں نے محکمہ سیاحت سمیت ضلع و ایل جی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’مالنسر جھیل ایک بہترین سیاحتی مقام کے طور پر ابھر سکتا ہے تاہم متعلقہ محکمہ جات نے مالنسر کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا ہے۔‘‘

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے دعویٰ کیا کہ علاقے میں بجلی اور سڑک جیسی بنیادی ضرورت کی عدم موجودگی کے علاوہ موبائل نیٹ ورک کمزور ہونے کے سبب مقامی آبادی سمیت سیاحوں کو بھی دقتیں پیش آتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں ہوٹل وغیرہ نہ ہونے اور رات کے ٹھہرنے کا انتظام نہ ہونے کے باعث سیاح علاقے کا رخ کرنے سے گریز کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں؛ رام بن میں قومی ترانہ مسابقہ کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ مقامی باشندوں نے مالنسر جھیل کو سیاحتی نقشے پر لانے اور سیاحوں کے لیے انتظامات کیے جانے کی انتظامیہ سے بار ہا اپیل کی تاہم انکے مطابق محکمہ سیاحت خواب غفلت میں محو ہے۔

اس ضمن میں لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے علاقے کو سیاحتی نقشے پر لانے کا پر زور مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details