رامبن: پہاڑی ضلع رام بن کے سب ڈویژن گول میں پیش آئے ایک دلدوز سڑک حادثہ میں ٹِپر ڈرائیور ہلاک ہوگیا جبکہ کلینر شدید زخمی ہوا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سب ڈویژن گول سے بھیمداسہ علاقے کی جانب جا رہا ایک ٹپر حادثہ کا شکار ہو کر قریب 500 فٹ گہری کھائی میں جا گرا جس کے سبب ٹپر ڈرائیور کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ Ramban Tipper Driver killed
Tipper Driver Killed in Ramban سڑک حادثہ میں ٹِپر ڈرائیور ہلاک، کلینرشدید زخمی - حادثہ کے دوران ایک ٹپر ڈرائیور ہلاک
ضلع رام بن کے سب ڈویژن گول میں سڑک حادثہ کے دوران ایک ٹِپر ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔ Tipper Driver killed During Road Accident in Ramban
سڑک حادثہ میں ٹپر ڈرائیور ہلاک، کنڈیکٹر شدید زخمی
مقامی باشندوں نے فوری طور بچاؤ کارروائی شروع کر دی اور حادثہ میں زخمی ہوئے کنڈیکٹر کو زخمی حالت میں رام بن ضلع ہسپتال منتقل کر دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ’’گول سے بھیمداسہ کی جانب جا رہا ایک ٹپر تنگ راستہ کے سبب ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جا گرا۔‘‘ Tipper Driver killed, Helper injured in Ramban
مزید پڑھیں:Ramban Road Accident: سرینگر-جموں قومی شاہراہ پر حادثے میں دو افراد زخمی