جموں سرینگر قومی شاہراہ پر اچانک زمینی تودے گرانے سے تین گاڑیاں دب گی ہیں۔
اس کی وجہ جموں سرینگر قومی شاہرہ پر ٹریفک کی نقل و حرکت معطل کر دی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق آج شام سرینگر کی طرف جارہی تین گاڑیاں جن میں ایک ڈیمپر، ایک ٹیپمو اور ایک ٹاٹا شاہراہ کے چندرکورٹ کے مقام پر زمینی تودے گرنے سے دب گئیں۔
تاہم اس میں سوار افراد حان بچاکر بھاگنے میں کامیاب ہو گئے ۔