اردو

urdu

ETV Bharat / state

Cricket Tournament Organized by Army رامبن میں فوج کی جانب سے منعقد کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

جموں وکشمیر کے ضلع رامبن کی سب ڈویژن گول کے سنگلدان میں بھارتی فوج کی جانب سے ایک عظیم الشان کرکٹ ٹورنامنٹ کا اختتام ہوا۔ Army organises cricket league in Ramban

کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر
کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

By

Published : Dec 5, 2022, 9:40 AM IST

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے سب ڈویژن گول کے سنگلدان میں بھارتی فوج کی جانب سے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیاگیاتھا۔ اس ٹورنامنٹ میں ضلع رامبن کی 32 ٹیموں نےشرکت کی۔ یہ ٹورنامنٹ گزشتہ 48 دنوں سے کھیلا جارہا تھا۔اس موقع پر کرکٹ شائقین کی کافی تعداد موجود تھی۔ واضح رہے کہ رامبن ایک پہاڑی ضلع ہونے کی وجہ سے یہاں کھیل کے میدان کی تعداد کم ہے، تاہم مقامی نوجوانوں کے جوش و جذ بے تمام چیلنجز کا مقابلہ کیا۔Army organises cricket league in Ramban



بھارتی فوج اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کاؤنٹر انسرجنسی فورس (ڈیلٹا) کے زیر اہتمام کر رہی ہے۔ اس اختتامی مقابلہ کے موقع پر منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرپنچ سنگلدان محمد شفیع نے جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور ٹیم کے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا۔ انہوں نے کہا کہ رامبن کے نوجوانوں میں بے پناہ صلا حیتیں مخفی ہیں، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر ان کی صلاحتیوں کا استعمال جلد ہونے کی امید ہے، کیونکہ مواقع اب ان کی دہلیز پر دستک دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ ان سنہرے مواقع میں سے ایک ہے اور نوجوان اس سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

اس تقریب میں سول سوسائٹی کے دیگر ارکان نے شرکت کی،انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تقریب امن کا ضامن ہے، خاص طور پر حالیہ دنوں میں اس علاقے کے ارد گرد بڑھتی ہوئی بدامنی کے ساتھ مقامی ٹیموں کی شرکت ضلع رامبن کے دور دراز علاقے میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے بھارتی فوج کی کامیاب کوششوں کا اشارہ ہے۔ اس ٹورنامنٹ نے پورے خطے میں جوش و خروش کی لہر دوڑائی ہے ۔

مزید پڑھیں:Cricket Tournament in Bijbehara بجبہاڑہ اسپورٹس کلب نے کرکٹ ٹورنامنٹ اپنے نام کیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details