رامبن:جموں وکشمیر کے ضلع رامبن کی تحصیل رامبن کی دور افتاد پنچایت احدوہ میں ایک نابالغ لڑکی نے مبینہ طور پر خودکشی کر کے زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تحصیل رامبن کے گاؤں احدوہ کی رہائشی مکان میں 13 سالہ لڑکی منیش سنگھ ولد جے سنگھ نے اپنے گھر کے دوسری منزل میں چھت سے پھانسی کا پھندہ گلے میں ڈال کر مبینہ طور پر خود کشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے لڑکی ساتویں جماعت کی طالبہ تھی، جبکہ دوسرے بچے پہلی منزل میں تھے اور ماں باپ کام کے سلسلے میں گھر سے باہر گئے تھے۔تاہم آج جب صبح لڑکی کی لاش کو آخری رسومات کے لیے لے جارہے تھے تو مقامی سرپنچ کی اطلاع پر پولیس نے لاش کو اپنے تحویل میں لیکر ضلع ہسپتال منتقل کر پوسٹ مارٹم کے بعد وارثین کے حوالے کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں تھانہ پولیس رامبن نے 174 سی آر پی سی کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔