اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈگڈول میں مبینہ جنسی زیادتی کا معاملہ، ملزم گرفتار - ای ٹی وی بھارت

رامبن پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی جس دوران بدھ کی صبح ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈگڈول میں مبینہ جنسی زیادتی کا معاملہ، ملزم گرفتار
ڈگڈول میں مبینہ جنسی زیادتی کا معاملہ، ملزم گرفتار

By

Published : Mar 18, 2021, 7:34 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں ایک 20 سالہ دوشیزہ کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا معاملہ پیش آیا ہے۔ ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

منگل کی رات ضلع رامبن کے ڈگڈول علاقہ سے تعلق رکھنے والے پرلاد سنگھ ولد برھم سنگھ ساکنہ ڈگڈول نام کے ایک شخص کے خلاف پولیس تھانہ رامبن میں شکایت درج کی گئی کہ مذکورہ شخص نے ایک بیس برس کی دوشیزہ کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے۔

رامبن پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی جس دوران بدھ کی صبح ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایک پولیس عہدیدار کے مطابق پولیس تھانہ رامبن میں جہاں منگل کی شام 8 بجے پرلاد سنگھ نام کے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس نے معاملے کی چھان بین شروع کر دی۔ بدھ کی صبح ہی ملزم کو گرفتار کر کے ان کے خلاف پولیس تھانہ رامبن میں ایف آئی آر نمبر U/S 34-2021 آئی پی سی 376 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور معاملہ میں مزید چھان بین جاری ہے۔

متاثرہ دوشیزہ کا طبی معائنہ کرایا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details