رامبن میں مشکوک حالت میں خانہ بدوش کی موت رامبن: جموں وکشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن کے دور افتادہ علاقہ سمبڑ میں ایک خانہ بدوش جوان سال لڑکے کی موت مشکوک حالت میں ہوئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ شام سمڑ کے دوگین علاقہ میں ایک خانہ بدوش اپنی بھیڑ و بکریاں چرا رہا تھا اس دوران پہاڑی سے پتھر گرا کر اس کے سر پر جاگری جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔
اگرچہ مقامی لوگوں کی مدد سے زخمی نوجوان کو ضلع ہسپتال رامبن منتقل کیا تاہم وہ دوران علاج جانبر نہ ہوسکا۔ متوفی کی شناخت 22 سالہ واجد علی ولد مرحوم اختر علی ساکن کاشون تصیل کوکرناگ کے طور پر ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے خانہ بدوش کنبہ ضلع ریاسی کے پانی علاقہ سے نقل مکانی کر کے کشمیر جارہے تھے کہ راستے میں یہ حادثہ پیش آیا ہے۔
وہیں متوفی کے رشتہ داروں کا الزام ہے کہ ڈوگین سمبڑ کے مقامی گجرروں نے خانہ بدوش پر سر پر پتھر مارکر شدید زخمی کر دیا جس کے بعد نواجان کی موت ہسپتال میں ہوئی۔ وہیں مقامی لوگوں کا کہنا ہے پہاڑی سے پتھر حادثاتی طور پر گرا جس سے نوجوان شدید زخمی ہوکے ہلاک ہوگیا۔ اس سلسلہ میں پولیس چوکی دھرم کنڈ نے کیس درج کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے سپرد کر دیا۔متوفی کی لاش کو آخری رسومات کے لیے ان کے آبای گاوں کاشون ککرناگ ضلع اننت ناگ کے لیے روانہ کردیا۔پولیس کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی مذکورہ نوجوان کی موت کے بارے میں پتہ چلے گاکہ کیا یہ حادثاتی موت تھی یا کسی نے قتل کیا ہے۔
مزید پڑھیں:Dozens Sheep Dead In Bandipora بانڈی پورہ میں درجنوں بھیڑ ہلاک