جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کی قومی شاہراہ پر مسلسل کئی دنوں سے لگے جام میں پھنسی ایک لاش کو مقامی رضاکاروں نے وادی کشمیر روانہ کیا۔
متوفیٰ کے اہل خانہ نے بتایا کہ میری والدہ کے برین ٹیومر کا علاج مقامی ہسپتال میں چل رہا تھا۔ زیادہ طبیعت بگڑنے کے بعد ان کا انتقال ہوگیا۔ آخری رسومات کے لیے انہیں وادی کشمیر کے ضلع اننت ناگ لے جایا جارہا تھا لیکن قومی شاہراہ کے مسلسل پانچ دنوں سے بند رہنے کے سبب یہ افراد کیلا موڑ پر پھنسے ہوئے تھے۔ تبھی 'سیول کیو آر ٹی' رامبن کے رضاکار ان کی مدد کے لیے آگے آئے اور انہوں نے مل جل کر لاش کو ایک دشوار راستہ پار کراکر وادی کی جانب روانہ کیا۔