رام بن:جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رام بن کے سب ڈویژن بانہال میں دکانداروں نے انہدامی کارروائی کے خلاف ہڑتال کی۔ قصبہ بانہال کے دکانداروں نے تحصیل صدر مقام میں ایک احتجاجی ریلی کا بھی انعقاد کیا جس میں انہوں نے انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے انہدامی کارروائی، مکانات اور دکانوں کی توڑ پھوڑ اور اراضی سے غریب عوام کی بے دخلی کے عمل پر فور روک لگائے جانے کا مطالبہ کیا۔
ہڑتال کے پیش نظر بانہال میں سرینگر جموں قومی شاہراہ پر دکانیں اور تجارتی مراکز مکمل طور پر بند رہے، جس کے پیش نظر شہریوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔ بانہال تاجر انجمن کے صدر نے کہا کہ انہوں نے ’’جموں و کشمیر میں جاری تجاوزات ہٹائے جانے کے نام پر جاری ظلم کے خلاف ہڑتال کی کال دی۔‘‘ انہوں نے کہا کہ
یاد رہے کہ بانہال قصبہ میں ’’غیر قانونی طور قبضہ میں لی گئی سرکاری اراضی پر دکانیں تعمیر‘‘ کرنے والے دکانداروں کو ڈی سی رام بن کے احکامات پر دس فروری تک دکانیں خالی کرنے کا نوٹس ارسال کیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق بانہال کے سب ضلع اسپتال کے نزیک انتہائی اہم روڈ پر دکانداروں نے قبضہ کرکے دکانیں تعمیر کی ہیں۔