اردو

urdu

ETV Bharat / state

رام بن میں آوارہ کتوں کا حملہ

ریاست جموں کشمیر کے ضلح رام بن قصبہ میں آوارہ کتوں نے درجنوں افراد کو کاٹ کھا یا ہے لیکن اس کے باوجود میونسپلٹی کمیٹی رامبن کے اہلکار ٹس سے مس نہیں ہو رہے ہیں۔

رام بن میں آوارہ کتوں کا حملہ

By

Published : Apr 22, 2019, 1:04 PM IST

شہریوں اور ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق آوارہ کتوں نے مختلف موقعوں پر درجنوں سکولی بچوں کے علاوہ کئی افراد جن میں چند خواتین اور وکلا بھی شامل ہیں۔

شہریوں نے بتایا کہ قصبہ کے گلی کوچوں ٹکڑوں پر آوارہ کتوں کی ٹولیوں نے ڈیرہ جمایا ہوتا ہے جس کی وجہ سے شہریوں، خاص طور سے سکولی بچوں کا چلنا محال ہوگیا ہے جس کی واجہ سے بچے اسکول جانے سے بھی کتراتے ہیں ۔

رام بن میں آوارہ کتوں کا حملہ

رویندر کمار، ایکزکیوٹیوں آفسر رامبن میونسپل کمیٹی نے بتایا کہ ایک غیر سرکاری تنظیم کی ایما پر کتوں کو زہر دیکر مارنے پر سپریم کورٹ نے پابندی عاید کر دی تھی جس کی وجہ سے تربیت یافتہ عملہ اور کتوں کو پکڑ کر گاڑیوں میں لے جانے کے لیے محکمہ بلدیات اور شہری ترقی کے سربراہ سے فراہم کرنے کے لئے گذارش ارسال کی گئی ہے جس کا میونسپلٹی کمیٹی رامبن کو انتظار ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details