اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامبن: مہاجر مزدوروں کی گھر واپسی شروع - مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر

ضلع رامبن سے آج تین سو مہاجر مزدوروں کو بس سے کٹرہ کے لیے روانہ کیا گیا۔

رامبن: مہاجر مزدوروں کی گھر واپسی شروع
رامبن: مہاجر مزدوروں کی گھر واپسی شروع

By

Published : May 28, 2020, 3:13 PM IST

مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع میں سخت ترین لاک ڈاؤن کے وجہ سے غیر ریاستی مہاجر مزدور انتظامیہ کی جانب سے معقول مدد نہ ملنے پر اپنے گھروں کو واپس لوٹنا شروع ہوگئے ہیں۔

ضلع رامبن سے آج تین سو مزدوروں کو بس سے کٹرہ کے لیے روانہ کیا گیا۔

رامبن: مہاجر مزدوروں کی گھر واپسی شروع

اطلاعات کے مطابق، ضلع رامبن کے قصبہ میں مقیم غیر ریاستی مہاجر مزدوروں کو گزشتہ دو ماہ سے کورونا وائرس کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن کے دوران انتظامیہ کی جانب سے معقول ضروری اشیاء فراہم نہیں کی گئی جس کی وجہ سے انہیں زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

غیر ریاستی مزدوروں نے اپنے گھر واپس جانے کا فیصلہ کیا۔ وہیں ضلع رامبن میں بیرون ریاستوں سے مہاجر مزدوروں کی واپسی کے بعد مثبت مریضوں کے اضافہ سے پورے ضلع کو ریڈ زون قرار دے کر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے ۔

واضح رہے ضلع رامبن میں مرکزی اور ریاستی پروجیکٹز میں قریب 5000 مزدور کام کر رہے ہیں جو پچھلے دو ماہ سے بے کار بیٹھے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے غیر ریاستی مہاجر مزدوروں نے کہا کہ 'لاک ڈاؤن کے دوران دو بار ضلع انتظامیہ رامبن نے راشن فراہم کیا تھا وہ چند روز کے اندر ختم ہوگیا اس کے بعد ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔''

انہوں نے کہا کہ ' لاک ڈاؤن کے پیش نظر دو ماہ سے ہمارے پاس کوئی کام کاج نہیں ہے اور پیسوں کی قلت سے ہم فاقہ کشی پر اگئے ہے اس سے بہتر ہے اپنے گھر واپس چلے جائیں۔''

مزدور ضلع ہسپتال سے جانچ کروانے کے بعد محکمہ لیبر ڈپارٹمنٹ رامبن میں اپنے کاغذات جمع کرنے کے بعد سرکاری بسوں میں ریلوے اسٹیشن چھوڑا جائے گا۔

وہی دوسری جانب ضلع رامبن کے لیبر ڈپارٹمنٹ نے مزدوروں کی واپسی کے لیے بسوں کا اہتمام کر کے ان کو ریلوے اسٹیشن کٹڑہ تک سرکاری بسوں سے روانہ کرنے فیصلہ کیا ہے ۔

آج قریب تین سو مزدور جو ریاست بہار سے تعلق رکھتے تھے رامبن سے کٹڑہ کے لیے بسوں میں روانہ کیے گئے۔

مہاجر مزدوروں نے محکمہ کا شکریہ ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details