کورونا وائر کی دوسری لہر پہلے سے کئی گنا زیادہ خطرناک اور مہلک ہے۔ ملک بھر سے گذشتہ کئی دنوں سے نئے مریضوں کی تعداد چار لاکھ سے زائد ریکارڈ کی جارہی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بھی یومیہ چار ہزار کے قریب بتائی جارہی ہے۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے متعدد ریاستوں میں مکمل لاک ڈاؤن، جزوی لاک ڈاؤن سمیت نائٹ کرفیو نافذ ہے۔ ٹھیک اسی طرح جموں و کشمیر میں بھی لاک ڈاؤن نافذ ہے، تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
واضح رہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے کے اندر جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 5190 کیسز ریکارڈ ہوئے جبکہ 54 افراد ہلاک ہوئے۔ اب تک کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 2726 بتائی جا رہی ہے۔'