اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں سرینگر شاہراہ بند، مسافرپریشان - Banihal

جموں سرینگر قومی شاہراہ پر بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب مٹی کا تودہ گرنے سے قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے ایک بار پھر بند کر دیا گیا۔

highway

By

Published : May 9, 2019, 3:50 PM IST

ای ٹی وی بھارت کے مطابق رام بن اور بانہال کے درمیان ڈگڈول کے مقام پر درمیانی رات بھاری پسی گرآئی جس سے دونوں طرف ٹریفک کو بند کر دیا گیا۔

جموں سرینگر شاہراہ بند، مسافر پیدل چلنے پر مجبور

اکثر دیکھا جاتا ہے کہ رام بن سے بانہال کے درمیان اچانک شاہراہ پر مٹی کے تودے گِر آنے یا زمین کھسکنے کی وجہ سے شاہراہ پر آمد و رفت بند اور مسافر درماندہ ہو جاتے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے کچھ روز قبل رام بن - بانہال کے درمیان قومی شاہراہ پر کھدائی کا کام بند کرنے کے احکامات صادر کئے گئے، تاہم زمینی سطح پر حکمنامے پر عمل آوری نہیں ہو رہی۔

چند تعمیراتی کمپنیوں اور ٹھیکہ داروں نے امتناعی احکمات کے باوجود شاہراہ پر کھدائی کا کام جاری رکھا ہے جس کا سارا خمیازہ مسافروں کو بھگتنا پڑتا ہے۔

انتظامیہ کی غفلت شعاری کے سبب عوام کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اچانک شاہراہ بند ہونے کے سبب متعدد مسافر درماندہ رہنے کے بجائے گھنٹوں پیدل سفر کرنے کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔

مقامی لوگوں کا ماننا ہے کہ ’’غیر قانونی طور کھدائی کے سبب شاہراہ پر مٹی کے تودے گِر آتے ہیں اور شاہراہ آمد و رفت کے لئے بند ہو جاتی ہے۔‘‘

سرینگر - جموں قومی شاہراہ کو پورے سال آمد و رفت کے قابل بنانے کے لئے کتنی محنت، کتنا وقت اور کتنی رقم صرف ہوتی ہے یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details