رام بن: پہاڑی ضلع رام بن میں متعدد مقامات پر پتھر اور مٹی کےتودے گرآنے کی وجہ سے وادی کشمیر کو زمینی راستے سے ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر جموں قومی شاہراہ کو گاڑیوں کی آمد ورفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ ٹریفک حکام نے بتایا کہ روم پڑی، بانہال کے علاوہ وگن، شیر بی بی علاقوں میں بھی شاہراہ پر مٹی کے تودے گرآئے ہیں جس کے سبب شاہراہ کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے عارضی طور بند کر دیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ شاہراہ کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور ملبہ ہٹانے کے بعد شاہراہ کو ٹریفک کی آمد و رفت کیلئے دوبارے بحال کر دیا جائے گا۔ ٹریفک عملہ نے عوام سے سرینگر جموں شاہراہ پر سفر کرنے سے قبل ٹریفک کنٹرول یونٹ سے شاہراہ کی صور تحال کے متعلق تازہ صور تحال سے آگاہی حاصل کرنے کی تلقین کی ہے۔