اردو

urdu

ETV Bharat / state

Srinagar Jammu Traffic Update جموں سرینگر قومی شاہراہ چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے بند - ٹریفک اپڈیٹ سرینگر جموں قومی شاہراہ

وادی کشمیر کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر- جموں قومی شاہراہ پر آج رامبن کے شیر بی بی علاقے میں چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔ شاہراہ کو قابل آمدورفت بنانے کے لیے انتظامیہ حرکت میں آگیا جبکہ اہلکاروں اور مشینری کی جانب سے کاروائی کی جارہی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Feb 21, 2023, 3:42 PM IST

جموں سرینگر قومی شاہراہ چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے بند

رامبن:رامبن کے شیر بی بی علاقے میں چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے سرینگر قومی شاہراہ ٹریفک کی آمد ورفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ٹریفک حکام نے بتایا کہ رامبن بانہال سیکٹر کے شیر بی بی کے مقام پر مٹی کے تودے گر آنے کے بعد جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حرکت کو معطل کیا گیا ہے۔شاہراہ کو قابل آمدورفت بنانے کے لیے انتظامیہ نے اہلکاروں اور مشینری کو کام پر لگا دیا گیا ہے۔

شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں درماندہ ہو گئی ہیں۔قومی شاہراہ کے بند ہونے کی وجہ سے مسافروں کو کافی پریشان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ابھی بھی رامبن اور بانہال کے مختلف مقامات پر مال بردار گاڑیوں کے ساتھ ساتھ مسافر گاڑیاں درماندہ ہیں۔ ٹریفک حکام نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شاہراہ پر سفر شروع کرنے سے قبل ٹریفک کنٹرول یونٹ سے شاہراہ کی صور تحال کے متعلق تازه ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کریں۔

مزید پڑھیں:Landslide Affected Seek Compensation: زمین کھسکنے سے متاثرہ افراد نے بازآباد کاری کی اپیل کی

واضح رہے کہ وادی کشمیر کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر-جموں قومی شاہراہ سردیوں کے ایام میں برفباری اور بارش کے سبب اکثر بیشتر بند رہتی ہے جس سے وادی کشمیر کا بیرون دنیا سے کٹ کے رہ جاتی ہے۔ اگرچہ قومی شاہراہ کو چار گلیاروں میں تبدیل کیا جارہا ہے،تاہم کئی علاقہ ایسے بھی ہے جہاں تعمیراتی کام ابھی جاری ہے۔ سرینگر جموں قومی شاہراہ پیر پنجال کی پہاڑیوں سے گزرتی ہے ، جس کے پیش نظر بارشیوں کے دوران شاہراہ پر مٹی کے توڈے اور پتھر گرآنے کے واقعے اکثر پیش آتے ہیں۔شاہراہ کے بند ہوتے ہی جہاں ایک طرف اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوجاتی ہے وہیں دوسری طرف بازاروں میں گراں بازاری آسمان چھونے لگتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details