سرینگر:حکام نے بتایا کہ ضلع رام بن اور بانہال کے درمیان سرینگر جموں شاہراہ پر مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے شاہراہ مسلسل دوسرے دن بھی گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے بند ہے۔ حکام نے کہا: ’’سرینگر جموں شاہراہ NHW ابھی تک ٹریفک کے لیے بند ہے تاہم شاہراہ کی بحالی کا سرعت کے ساتھ جاری ہے۔‘‘ ٹریفک پولیس نے عوام شاہراہ NH-44کی مکمل بحالی سے قبل سفر کرنے سے گریز کرنے کی تلقین کی ہے۔‘‘ یاد رہے کہ پہاڑی ضلع رام بن میں ضلع صدر مقام اور بانہال کے درمیان سی پی پی ایل میں مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے منگل کو قومی شاہراہ ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی تھی۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ہائی وے کی کلیئرنس کا کام جاری ہے، اور جلد ہی شاہراہ کو ٹریفک کی نقل و حمل کے قابل بنایا جائےگا۔
Srinagar Jammu Highway Blocked سرینگر-جموں شاہراہ دوسرے روز بھی بند - شاہراہ دوسرے روز بھی بند
وادی کشمیر کے لیے شہہ رگ کی حیثیت رکھنے والی سرینگر جموں شاہراہ بدھ کو دوسرے روز بھی بند رہی۔ Srinagar Jammu Highway blocked for 2nd day
ٹریفک پولیس نے عوام الناس سے شاہراہ پر سفر کرنے سے قبل ٹریفک محکمہ سے رجوع کرنے کے بعد ہی ہائی وے پر سفر کرنے کی تلقین کی ہے۔ یاد رہے کہ سرینگر جموں قومی شاہراہ وادی کشمیر کی شہہ رگ ہے اور کشمیر کو زمینی راستے سے ملک کے باقی حصوں سے جوڑنے والی مرکزی شاہراہ ہے۔ ضروری سامان سے کشمیر جانے والی گاڑیاں، ٹرک سرینگر جموں شاہراہ سے ہوکر ہی گزرتی ہیں۔ شاہراہ زیادہ روز تک بند رہنے سے وادی کشمیر میں اشیاء خاص کر غذائی انجاس کی قلت ہے۔
مزید پڑھیں:Traffic Jam In Highway جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک جام سے مسافر پریشان