پہاڑی ضلع رام بن کے سب ڈویژن رامسو میں ایک مقامی کھیل کے میدان کو مبینہ طور ریلوے پروجیکٹ پر مامور تعمیراتی کمپنی کو لیز Sports Stadium Allegedly Allotted to Construction Companyپر دئے جانے کے خلاف مقامی باشندوں خصوصا نوجوانوں نے تحصیل و ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔
احتجاج کر رہے مقامی نوجوانوں Ramban Youth Staged Protestنے بتایا کہ چار سال قبل انتظامیہ کی جانب سے کچھ وقت تک کے لیے گرائونڈ کو استعمال میں لائے جانے کے بعد گرائونڈ کی مرمت کرکے اسے پھر سے کھیل کود کی سرگرمیوں کے لئے استعمال میں لائے جانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔
نوجوانوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چار سال کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود تعمیراتی کمپنی کی جانب سے کھیل کے میدان پر ’’قبضہ برقرار‘‘ ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ علاقے میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے اور اس سلسلے میں جوں ہی نوجوانوں اور آرگنائزرز نے کھیل کے میدان کا رخ کیا، تعمیراتی کمپنی سے وابستہ عہدیداران نے انہیں بتایا کہ کمپنی کو انتظامیہ کی جانب سے گرائونڈ لیز پر دیا گیا ہے۔