اردو

urdu

ETV Bharat / state

Training Program for Business Women in Ramban: کاروباری خواتین کے لیے خصوصی تربیتی پروگرام منعقد - Entrepreneurship Development Institute District Centre, Ramban

ڈی سی رام بن نے دس روز تک جاری رہنے والے تربیتی پروگرام Training Program for Business Women in Ramban میں شرکت کرنے والی خواتین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضلع انتظامیہ خواتین کی ہر طرح کی معاونت کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔

Training Program for Business Women in Ramban: کاروباری خواتین کے لیے خصوصی تربیتی پروگرام منعقد
Training Program for Business Women in Ramban: کاروباری خواتین کے لیے خصوصی تربیتی پروگرام منعقد

By

Published : Apr 6, 2022, 7:31 PM IST

پہاڑی ضلع رام بن میں انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت جموں و کشمیر انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ ڈسٹرکٹ سینٹر، رام بن Entrepreneurship Development Institute District Centre Ramban کے زیر اہتمام خواتین کے لیے خصوصی تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ Training Program for Business Women in Ramban۔ اختتامی تقریب کے دوران ڈی سی رام بن مسرت الاسلام نے خواتین کاروباریوں، تیجسوینی اسکیم کی درخواست دہندگان (خواتین) کے ساتھ ایک خصوصی گفتگو کی۔

جموں و کشمیر انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ، رام بن میں تربیتی پروگرام منعقد

اختتامی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے ڈی سی رام بن نے کہا کہ اس طرح کے تربیتی پروگرام خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے منعقد کیے جاتے ہیں۔ Training Program for Business Women in Ramban۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی سرکار و یوٹی انتظامیہ کی جانب سے اس طرح کے خصوصی تربیتی پروگرامز کے ذریعے نہ صرف خواتین کو مختلف سرکاری اسکیموں خصوصاً خود روزگار اسکیموں کے بارے میں آگاہی فراہم کی جاتی ہے بلکہ انہیں اس ضمن میں مالی معاونت بھی فراہم کی جاتی ہے۔

ڈی سی رام بن نے دس روز تک جاری رہنے والے تربیتی پروگرام میں شرکت کرنے والی خواتین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضلع انتظامیہ خواتین کی ہر طرح کی معاونت کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔ DC Ramban on Training Program for Business Women۔ انہوں نے خواتین سے خود روزگار کمانے اور خواتین کے لیے مختص سرکاری اسکیموں سے استفادہ کرنے پر بھی زور دیا۔

پروگرام کے اختتام پر تربیت حاصل کرنے والی خواتین کو اسناد تقسیم کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے انہیں ضلع انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن معاونت، نئے کاروباری منصوبوں کے قیام اور موجودہ کاروباری یونٹس کے فروغ میں تعاون کی بھی یقین دہانی کی۔ انہوں نے بینکوں کی جانب سے متعلقہ کیسوں کی ادائیگی، پیشرفت اور رقومات کے واگزار ہونے میں بھی نگرانی اور معاونت کرنے کی یقین دہانی کی۔ واضح رہے کہ ضلع نوڈل آفیسر JKEDI، رام بن کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر شروع کیے گئے پروگرام کے تحت ضلع رام بن کے بانہال، گول، ماگر کوٹ، سنگلدان اور راج گڑھ علاقوں سے تعلق رکھنے والی 37 خواتین کو خود روزگار کے لیے تربیت فراہم کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details