اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامبن میں شجرکاری مہم کا آغاز - urdu news

اس موقع پر عوام کو ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے میں درختوں کی اہمیت سے واقف کرایا گیا۔

رامبن میں شجرکاری مہم کا اغاز
رامبن میں شجرکاری مہم کا اغاز

By

Published : Mar 17, 2021, 12:16 PM IST

محکمہ سوشل فارسٹری جموں و کشمیر کی جانب سے ضلع رامبن میں شجر کاری مہم کا آغاز 'گرین جموں و کشمیر' مہم کے تحت پنچایت حلقہ کنفر میں غیر سرکاری تنظیم 'نیشن فرسٹ' اور محکمہ سوشل فارسٹری کے اشتراک سے کیا گیا۔
فارسٹ ڈویژن افسر رامبن کی نگرانی میں رینج افسر رامبن نے چندرکورٹ کے کنفر میں مختلف اقسام کے پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر عوام کو ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے میں درختوں کی اہمیت سے واقف کرایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شجر کاری سے نہ صرف ماحولیاتی توازن برقرار رہتا ہے بلکہ یہ صدقہ جاریہ بھی ہے۔

رامبن میں شجرکاری مہم کا اغاز
محکمہ کے افسران اور غیر سرکاری تنظیم کے ممبران نے بتایا کہ اسکولوں اور کالجوں کے علاوہ قومی شاہراہ کے دونوں اطراف بھی شجرکاری کی جائے گی، کیوں کہ زیر تعمیر فور لین قومی شاہراہ پر درختوں کو کافی نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گرین جموں و کشمیر مہم کے تحت شجرکاری کا مقصد لوگوں میں اس حوالے سے شعور پیدا کرنا بھی ہے۔

اس موقع پر سرپنچ کنفر دلاور علی، محکمہ سوشل فارسٹری کے افسران، غیر سرکاری تنظیم کے رضاکار اور مقامی لوگ موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details