رام بن: پہاڑی ضلع رام بن کے سب ڈویژن بانہال میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب آتشزدگی کی ایک بھیانک واردات کے دوران تین دکانیں خاکستر ہوگئیں۔ آتشزدگی کے دوران گرچہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آگ کے سبب چھ دکانیں اور ان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔ Shops Gutted During Midnight Blaze in Banihal
مقامی باشندوں کے مطابق دوران شب بانہال قصبہ میں ایک دکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل دو مزید دکانوں اور ایک ہوٹل کو اپنی زد میں لے لیا۔ مقامی باشندوں نے فوری طور فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ کو مطلع کیا جن کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔ تاہم اس دوران کم از کم تین دکانیں مکمل خاکستر ہو گئیں۔ Nocturnal Fire at Banihal Shops Guttted