حلقہ انتخاب رامبن اے، رامبن بی خواتین کے لئے مخصوص نشستوں پر کل ووٹرز 23557 تھے جن میں 15959 رائے دہندگان نے ووٹ ڈالے۔ کل ووٹوں کی شرح 67.75 فیصد رہی۔ دونوں حلقہ انتخاب میں کل 67 پولنگ مراکز قائم کیے گئے تھے۔ رامبن اے میں 40 اور رامبن بی میں 27 پولنگ مراکز قائم کیے گئے تھے، جہاں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔
بلاک رامبن اے کی نشست میں 12135 وؤٹوں میں سے 8098 وؤٹ پول ہوئے جن میں 4484 مرد 3614 خواتین نے اپنے وؤٹ کا استعمال کیا۔ بلاک رامبن بی کی نشست میں 11422 وؤٹوں میں سے 7861 پول ہوئے جن میں 4178 مرد اور 3614 خواتین نے وؤٹ کا استعمال کیا۔
بلاک رامبن اے میں 13 امیدوار انتخابی میدان میں تھے جبکہ رامبن بی میں مخصوص خواتین نشست پر پانچ امیدوار انتخابی میدان میں اپنی قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔ دونوں نشستوں میں نیشنل کانفرنس، کانگریس، بھارتیہ جنتا پارٹی، پی ڈی پی اور آزاد امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔