رامبن:تفصیلات کے مطابق آج تقریباً ساڑھے گیارہ بجے ایک تویرا گاڑی زیر نمبر JK01AP – 5877 جموں سے سرینگر کی طرف جاتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث کھارپورہ بانہال کے قریب حادثہ کا شکار ہو کر 150 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے کے فوراً بعد بانہال پولیس، فوج کی 12 آر آر اور بانہال والنٹئرس نے ریسکیو آپریشن شروع کیا اور تمام زخمیوں کو سب ضلع ہسپتال بانہال منتقل کیا۔
Road Accident in Ramban: بانہال سڑک حادثے میں سات افراد زخمی - روڈ ایکسیڈینٹ رامبن
ضلع رامبن کے بانہال علاقے میں سرینگر جموں قومی شاہراہ پر بدھ کی صبح ایک گاڑی گہری کھائی میں گر جانے سے سات افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ریسکیو کر کے ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ Accident in Ramban
زخمیوں کی شناخت حافظہ بیگم دختر محمد یوسف ساکن شیر بی بی، شکیلہ بانو دختر محمد عبداللہ ساکن شیر بی بی، شازیہ بانو دختر محمد عبداللہ ساکن شیر بی بی، عابد احمد ڈار (ڈرائیور) ولد غلام محمد ڈار ساکن نشاط سری نگر، جہانگیر احمد ولد عبدالطیف ساکن رامسو، عالیزہ بانو دختر محمد یوسف ساکن شیر بی بی، فاروق احمد ولد عبدالطیف ساکن رامسو کے بطور ہوئی ہے۔ وہیں زخمیوں میں سے تین شکیلہ، شازیہ اور عالیزہ کو مزید علاج معالجہ کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ ریفر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: