جموں کشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن میں ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے دوسرے مرحلے کی دو نشستوں پر ووٹنگ کافی پرامن اور سخت سیکورٹی انتظامات کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔
رامبن کے دونوں بلاک بانہال اے اور بانہال بی میں مجموعی طور پر ووٹنگ کی شرح 66.23 فصید درج کی گئی ہے۔ وہیں دونوں بلاکوں کے لیے کل 80 پولنگ مراکز قائم کیے گیے تھے جن میں بانہال اے میں 46 اور بانہال بی میں 34 پولنگ مراکز قائم کیے گئے تھے۔
بانہال اے میں 9799 ووٹ پول کیے گئے جبکہ بانہال بی میں 8912 ووٹ پول ہوئے، واضح رہے کہ بانہال اے خواتین کے لیے مخصوص سیٹ تھی جہاں سے آٹھ خواتین انتخابی میدان میں تھیں جبکہ بانہال بی میں 7 امیدواروں تھے۔