اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامبن: شاہراہ گڑھے میں تبدیل - ramban in jammu and kashmir

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں لوگوں نے شاہراہ کی مرمت کرانے کا مطالبہ کیا۔

road
road

By

Published : Apr 30, 2020, 12:00 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع رام بن قصبہ سے گزرنے والی قومی شاہراہ خستہ حالی کا شکار ہے اور حکام اسکی طرف گزشتہ دو سالوں سے مرمت کے لئے کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں، جس کی وجہ سے شاہراہ پر چلنے والے ڈرائیوروں، راہگیروں اور مکینوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

رامبن میں گڈھے میں تبدیل ہوئی شاہراہ

؎شاہراہ قصبہ میں وارڈ نمبر دو سے چار جیک پوسٹ رامبن سے کیفٹریہ موڑ تک جو ایک کلومیٹر سے کم ہے انتہائی خستہ حالی کا شکار ہوگئی ہے۔ محکمہ باڈر ورڈ آرگنائزیشن کی جانب سے ہرسال شاہراہ پر تارقول بچھایا جاتا ہے۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا نے گمین انڈیا کو ناشری ٹنل سے رام بن تک چار گلیاروں میں تبدیل کرنے کے لیے تعمیراتی کمپنی گیمن انڈیا کو ٹھیکہ دیا تھا۔ اگریمینٹ کے مطابق تعمیراتی کمپنی کو اس کی دیکھ ریکھ اور مرمتی کے کام کو بھی کرنا تھا لیکن سڑک گزشتہ دو سالوں سے مرمت کے لیے ترس رہی ہے۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ تعمیراتی کمپنی اور ضلع انتظامیہ سے بار بار گذارش کرنے کے باوجود اسکی مرمت نہیں کی گئی۔ جگہ جگہ گڈھے،

کیچڑ اور نالیوں کا کوئی معقول انتظام نہیں ہونے سے برسات میں شاہرہ چھیل میں تبدیل ہوجاتی جبکہ موسم ساز گار ہوتے ہی سڑک سے اڑتی دھول سے شہریوں کو سانس لینے میں پریشانی ہوتی ہے۔ مقامی لوگوں نے ضلح انتظامیہ اور گورنر انتظامیہ سے فوری طور پر تارقول بچھاکر مرمت کرانے اور قصبہ میں نالیوں کا معقول انتظام کر کے گندہ پانی کی نکاسی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details