ایس ایس پی رامبن حسیب الرحمن نے آی ٹی بھارت کو بتایا کہ مسافر بردا گاڑی تیورہ JKO2AF-0157 جموں سے سرینگر کی طرف جارہی تھی کہ اچانک رامبن کے نزدیک خونی نالہ کے مقام پر پہاڑی سے پتھر کھسک کر مسافربردا گاڑی کے اوپر آگرے جس کے نتیجہ میں ڈرائیور سمیت تین مسافر زخمی ہو گئے ہیں
رامبن :جموں سرینگر قومی شاہراہ پر سڑک حادثہ - tavera
جموں وکشمیر کے ضلع رامبن میں قومی شاہراہ پر سڑک حادثے میں تین افراد زخمی ہوگئے ہیں
![رامبن :جموں سرینگر قومی شاہراہ پر سڑک حادثہ جموں سرینگر قومی شاہراہ پر سڑک حادثے](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-6334741-227-6334741-1583609232824.jpg)
جموں سرینگر قومی شاہراہ پر سڑک حادثے
زخمیوں کی شناخت ڈرائیور 20 سالہ گلزار احمد ولد غلام محمد سکنہ شوپیاں, 35 سالہ مظمیل شیخ ولد شیخ سعید ساکنہ بہار اور17 سالہ صایر احمد ولد مضمل شیخ کے طور پر ہوئی ہے سب ہی زخمیوں کو ضلع ہسپتال رامبن منتقل کیا گیا ہے