رامبن: جموں سرینگر قومی شاہراہ پر گریڈ اسٹیشن رامسو کے سامنے ایک ٹرک اور ٹیمپو گاڑی میں ہوئے تصادم میں سات افراد زخمی ہوگئے جن میں تین شدید طور سے زخمی ہوئے ہے۔جنہیں علاج کے لیے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال بانہال منتقل کیا گیا۔Road Accident In Ramban
تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز سرینگر جموں شاہراہ پر رامسو کے نزدیک ٹرک اور مسافر بردار گاڑی ٹیمپو کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس وجہ سے سات مسافر زخمی ہوئے۔
رامبن رامسو میں سڑک حادثہ، سات افراد زخمی اطلاع ملتے ہی پولیس ، ہمالین کیو آر ٹی رضاکاروں نے موقع پر پینچ کر زخموں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں پر تین افراد کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ شدید زخمیوں کو مزید علاج و معالجہ کے لیے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال بانہال منتقل کیا گیا۔
مزید پڑھیں:Horrific Accident In Nadia سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک
پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت مدثر احمد ، نذیر احمد ، رائیس احمد ، فاروق حمد ، وسیم احمد ، نصیر احمد اور شکیل احمد کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔