رام بن:پہاڑی ضلع رام بن کے سب ڈویژن گول کے جمن علاقے میں بدھ کی صبح آگ کی ایک ہولناک واردات میں رہائشی مکان خاکستر ہو گیا۔ آتشزدگی میں گرچہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آگ کے سبب رہائشی مکانات کو شدید نقصان پہنچا۔ وہیں اس میں موجود لاکھوں روپے کی مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔ Residential House Gutted in Ramban
مقامی باشندوں کے مطابق جمن، گول علاقے کے رہائشی عبد الرحیم شان نامی ایک شخص کے رہائشی مکان کی اوپری منزل سے اچانک آگ کے شعلے بلند ہوئے جس کے بعد لوگوں نے فوری طور پولیس اور فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ کو مطلع کیا۔ رضاکاروں اور فائر ٹینڈرز کی فوری کارروائی کے سبب آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا تاہم آگ کے سبب رہائشی مکان کی اوپری منزل اور چھت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ آگ کے سبب کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ Gool Ramban House Guttted