اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامبن میں رہائشی مکان جل کر خاکستر - ای ٹی وی اردو نیوز

رامبن کے پنچایت پنلہ مالیگام میں اتوار کے روز آگ کے ایک واقع مں ایک رہائشی مکان جل کر خاکستر ہوگیا۔ آگ کی اس واردات میں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔Fire Incident in Ramban

residential-house-gutted-in-panla-maligam-of-ramban
رامبن میں رہائشی مکان جل کر خاکستر

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 19, 2023, 6:42 PM IST

رامبن میں ایک رہائشی مکان جل کر خاکستر

رامبن:جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے پنچایت پنلہ مالیگام میں اتوار کے روز آگ کی واقع مں ایک رہائشی مکان جل کر خاکستر ہوگیا۔ آگ کی اس واردات میں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پنچایت پنلہ مالیگام کے وارڈ نمبر 4 میں بہار احمد ولد محمد حسین رونیال کے رہائشی مکان میں آج صبح قریباً 9 بجے اچانک آگ ظاہر ہوئی۔ آگ نے فوراً پورے مکان کو اپنی لپٹ میں لے لیا۔

آگ کی واردات کی اطلاع ملتے ہی ، مقامی لوگوں اور پولیس نے بروقت کارروائی کر کے آگ پر قابو پانے کی کوششں کی اور سخت مشقت کے بعد آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔

آگ کی اس وادات میں بہار احمد رونیال کا سارا سامان جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ آگ لگنے کی وجوہات کا تاحال علم نہ ہوسکا۔ وہیں پولیس چوکی اکھڑال نے اس سلسلے میں معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔دوسری جانب محکمہ مال کے ملازمین نقصان کا ٹخمینہ لگانے کے لیے مواقع پر پہنچ گیے ہیں۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ کچھ روز قبل رامبن کے ناچلانہ علاقے میں آتشزدگی کے واقعے میں دو دکانیں جل کر راکھ ہوگئیں۔ اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے لیکن بھاری نقصان ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details