مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے تحصیل راجگڑھ میں گیس سلینڈر دھماکہ ہونے سے دو منزله عمارت جل کر خاکستر ہو گئی۔
جانکاری کے مطابق گزشتہ شام دس بجے راج گڑھ کے دور دراز علاقہ گھاڑی پنچایت میں نوم چند ولد لعل من نامی شخص کے گیس سلینڈر سے آگ نمودار ہوئی۔
دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے مکان کو اپنی زد میں لے لیا جس کے نتیجے میں لاکھوں کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔
آک کی واردات میں رہایشی مکان خاکستر بتایا جاتا ہے کہ علاقہ میں سڑک رابط نہ ہونے کی وجہ سے محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے اہلکار آگ بُجھانے میں ناکام رہے تاہم مقامی لوگوں
نے آگ بجھانے کی کوشش کی۔ لیکن وہ انسانی جانوں اور مال مویشیوں کو بچانے میں کامیاب ہوئے۔
رامبن پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے۔
سرپنچ اشتیاق احمد لون نے ضلع انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ متاثرہ شخص کی مالی معاونت کی جائے۔