اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامبن کے ساونی علاقہ میں آتشزدگی - جموں و کشمیر میں آتشردگی کے واقعات

رامبن کے ساونی علاقے میں آتشزدگی کے ایک واقعہ میں تین منزلہ رہائشی مکان جل کر خاکستر ہو گیا ہے۔

رامبن کے ساونی علاقہ میں آتشزدگی
رامبن کے ساونی علاقہ میں آتشزدگی

By

Published : Jan 22, 2021, 12:18 PM IST

جموں کشمیر کے ضلح رامبن کے علاقہ ساونی میں دیر رات گئے ایک تین منزلہ رہائشی مکان میں اچانک آگ نمودارہوئی جس کی وجہ سے مکان اور اس میں موجود نقد کچھ زیورات بھی جل کر راکھ ہو گئے۔

رامبن کے ساونی علاقہ میں آتشزدگی

پولیس ذرائع کے مطابق چندرکورٹ صدر مقام سے تیرہ کلو میٹر دوری پر واقعہ ساونی گزشتہ میں درمیانی شب کو بلون سنگھ کشوری لعل پسران امر چند ساکنہ ساونی چندرکورٹ کے تین منزلہ رہایشی مکان میں اچانک آتشزدگی کی واردات پیش آئی جس کے نتیجے میں مکان کی تینوں منزلیں جل کر تباہ ہوگئیں۔

اس آتشزدگی کی واردات میں گھر کا سارا سامان مکمل طور جل کر راکھ ہو گیا تاہم مقامی لوگوں اور پولیس کی مدد سے جانی نقصان ہونے سے بچا لیا گیا۔

جموں و کشمیر کی جی ڈی پی میں باغبانی کا آٹھ فیصد حصہ

انہوں نے کہا کہ مکان میں آگ لگنے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہ ہو سکیں البتہ پولیس کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details