جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن میں سڑک کے کنارے ٹھیلہ لگانے والوں کو ان لاک تین کے باوجو کوئی بھی فائدہ نہیں ہو رہا ہے، کیونکہ انتظامیہ کی جانب سے انہیں ریڑی لگانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر گذشتہ چھ ماہ سے کاروبار بند رہنے کی وجہ سے غریب ریڑی پر سامان بیچنے والے فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔
ریڑی والوں نے کہا 'اگر ہوٹلوں اور چائے بیچنے والوں کو اجازت دی گئی ہے تو غریب ریڑی والوں کو اجازت کیوں نہیں دی جارہی ہے'۔
ان کا کہنا ہے 'حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے دوران ان کی مالی مدد نہیں کی گئی، جس کی وجہ سے ان کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں'۔