اردو

urdu

ETV Bharat / state

Jhula Bridge Ramban جھولا پُل کی از سر نو تعمیری کام کاج شروع

جھولا پُل کی ایک تار کو نقصان پہنچنے کے بعد ٹریفک پولیس و ضلع انتظامیہ نے جھولا پُل کو ٹریفک کی آمدورفت کے لئے مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔ Jhula Bridge Construction Work Started

Ramban villagers face hardship due to unavailability of Bailey bridge over River chenab
جھولا پُل کی از سر نو تعمیری کام کاج شروع

By

Published : Sep 21, 2022, 3:32 PM IST

رامبن:جموں وکشمیر کے ضلع رامبن کو ضلع ہیڈکوارٹر کے قدیم قصبہ سے جوڑنے والے بیلی پُل( جھولا پل) کی از سر نو تعمیری کام کاج شروع ہوگیا ہے۔ گذشتہ دنوں انتظامیہ نے جھولا پل کو ٹریفک کی آمدورفت کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا تھا۔ جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا تھا۔ بیلی پُل کی ایک تار کو نقصان پہنچنے کے بعد ٹریفک پولیس و ضلع انتظامیہ نے یہ اقدام اٹھایا تھا۔ Jhula Bridge Construction Work Started

ویڈیو

پل کو مکمل طور پر آمد و رفت کے لیے بند کیے جانے پر پریشان لوگوں نے پل کو از سر نو نئے طر پر تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ نے بی آر او کو لکھے ایک لیٹر کے جواب میں پل کو نئے سرے سے تعمیر کی حامی بھر لی ہے۔ کلکٹر نیشنل ہائے وے ہربنس شرما نے بتایا کہ عوامی حفاظت کی خاطر اس پل کو بند کیا گیا تھا، اب انتظامیہ کہ کاوشوں کے بعد جھولا پل کو از سر نوع تعمیر کا کام شروع ہوگیا ہے، اور اس پل کے جلد تیار ہونے کی امید ہے تاکہ عوام کو راحت کا سامان میسر ہو۔

واضح رہے کہ جموں سرینگر قومی شاہراہ کی اولڈ الائنمنٹ پر ضلع رامبن میں قدیم جھولا پُل کو ٹریفک کے لیے غیر محفوظ قرار دیا گیا تھا۔ وہیں متبادل پُل نہ ہونے کی وجہ سے عوام و انتظامیہ کو مجبوراً اس پُل کا استمال کرنا پڑتا ہے۔ وہیں جموں سرینگر قومی شاہراہ پر مہاڑ کیفٹریا میں مٹی کا تودہ گرنے سے شاہراہ کا ٹریفک بھی اس پُل کے ذریعہ نکالا جاتا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details