سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر پیر کی دوپہر ضلع رام بن میں ایک نجی گاڑی سڑک سے پھسل کر دریائے چناب میں جاگری جس میں سوار ایک ہی کنبے کے چار افراد لاپتہ ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ حادثہ پیر کی دوپہر ضلع رام بن میں مہیاڑ کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب سرینگر سے جموں کی جانب جارہی ایک سِوفٹ کار شاہراہ سے پھسل کر دریائے چناب میں جاگری۔ پولیس ذرائع کے مطابق چناب کی تیز لہریں گاڑی اور اس میں سوار چاروں افراد کو بہالے گئیں۔
ضلع انتظامیہ کی جانب سے لاشوں کو بازیاب کرنے کی کوشش شروع کی گئی ہے تاہم خبر لکھے جانے تک ریسکیو کارروائی جاری تھی۔
ایس ایس پی رام بن، پی ڈی نیتیا نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں چاروں افراد میں سے کسی کے بھی زندہ ہونے کی کوئی امید نہیں ہے۔