اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامبن : بجلی کی عدم دستیابی سے عوام پریشان - جموں و کشمیر کے ضلع رامبن

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے سب ڈویژن گول کی دوردراز پنچایت اند میں تین سو گھروں پر مشتمل ایک گاؤں پچھلے تین ماہ سے زیادہ بجلی کا بنیادی نظام بدحالی کا شکار ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

رامبن : بجلی کی عدم دستیابی سے عوام پریشان
رامبن : بجلی کی عدم دستیابی سے عوام پریشان

By

Published : Feb 12, 2020, 6:54 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 2:59 AM IST

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پنچایت "مسوا" اند گاؤں نومبر کے پہلے ہفتے میں ہی بستی کے لئے نصب کیا گیا ٹرانسفارمر خراب ہوگیا تھا اور اس کے بعد محکمہ بجلی کے ایجنروں اور اہلکاروں نے مرمت اور ترسیلی لائنز کو ٹھیک کر نے کی زحمت نہ کی جس کی وجہ گاؤں کے ایک سو سے زیادہ گھر کے افراد پچھلے تین ماہ سے گہرے اندھیرے میں رہنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کئی مرتبہ محکمہ کے افسروں سے مرمت اور ترسیلی لائنز کو ٹھیک کرانے کی التجا کرنے کے باوجود انتظامیہ نے اس جانب کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔

عوام کے مطابق ایک جانب سے محکمہ بجلی کو فعال بنانے کی غرض سے انتظامیہ مختلف اسکیمز کی راگ الاپنے میں کوئی موقع نہیں چھوڑتے ہیں لیکن زمینی سطح پر بجلی نظام بہتر بنانے کے لیے کوئی کام نہیں کیا گیا۔

اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت نے سب ڈویژن مجسٹریٹ گول غیاث الحق سے رابط کیا انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ گاؤں میں ایک ہفتے کے اندر بجلی کی ترسیلی لائنز کی مرمت کرکے بجلی بحال کردی جائے گی۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 2:59 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details